17 نومبر 2013 - 20:30
بندر کی نتنیاہو سے ملاقات

سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ نے مقبوضہ فلسطین کے ایک ساحلی شہر میں صہیونی ریاست کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ بندر بن سلطان نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں مقبوضہ فلسطین کے ایک ساحلی شہر ایلات میں صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب و اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات ، ایران کا جوہری مسئلہ اور شام میں جاری بحران بندر بن سلطان اور نتن یاہو کے درمیان ملاقات کا اصلی محور تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب و صہیونی ریاست، ایران کے جوہری مسئلہ کے حوالے سے مغربی ملکوں اور تھران کے درمیان ہونے والے ممکنہ سمجھتے کے سر سخت مخالف ہیں۔ فلسطین کے اخبار المنار نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے حکام ، صہیونی ریاست کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد ، صہیونی ریاست کے معیاروں کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سازشی منصوبے کے لئے اپنی آمادگی اور ایران و شام کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کے لئے اپنے فیصلوں کا اعلان کرینگے۔.......

/169